گوجرانوالہ،این اے 81 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں (ن) لیگ کے اظہر قیوم ناہرہ کامیاب قرار

جمعرات 14 مارچ 2024 17:45

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 81 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں (ن) لیگ کے اظہر قیوم ناہرہ کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسر کے مطابق اظہر قیوم ناہرہ کو 3197 ووٹوں کی برتری حاصل ہے، اس سے پہلے این اے 81 پر بلال اعجاز 7791 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔بلال اعجاز پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جن کی کامیابی کے بعد (ن) لیگ کے اظہر قیوم ناہرا نے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔ا?ر او کے مطابق الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔