فیصل آباد، اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر ماں بیٹی سمیت 4خواتین اور 3نوجوانوں کو اغواء کر لیا

جمعرات 14 مارچ 2024 22:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2024ء) اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر ماں بیٹی سمیت 4خواتین اور 3نوجوانوں کو اغواء کر لیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے‘ 642 گ ب کے رہائشی یونس نے بتایا کہ اوباش ملزم آصف نے سبز باغ دکھا کر اسکی اہلیہ غلام فاطمہ اور 11سالہ بیٹی نگینہ کو اغواء کر لیا۔

(جاری ہے)

411 گ ب میں لیاقت علی کی ہمشیرہ‘ 172 گ ب کے مبارک علی نے بتایا کہ اوباش ملزم کاشان وغیرہ اسکی جواں سالہ نواسی کو اٹھا کر لے گئے‘ مدینہ ٹائون کے رہائشی غلام غوث نے بتایا کہ اس کا 14سالہ بیٹا عمر فاروق گٹ والا سلطان بیکری میں کام کرنے گیا واپس نہ آیا۔

نواحی گائوں 559 گ ب کے رہائشی خورشید احمد نے بتایا کہ اس کے 10سالہ بیٹے نوید اور قصبہ تاندلیانوالہ کے ندیم کے بیٹے صدی کو گھر سے بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا۔

متعلقہ عنوان :