رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کیلئے ڈھیروں برکتوں کا باعث ہے، صدر ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ

جمعرات 14 مارچ 2024 20:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سہیل اقبال ہرڑ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کیلئے ڈھیروں برکتوں کا باعث ہے، روزہ تزکیہ نفس ہے، روزہ رکھنے سے انسان کا ظاہر اور باطن پاک و صاف ہو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری چوہدری راحت نذیر وینس کے ہمراہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر وکلاءسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اتباع رسول ﷺمیں ہی دونوں جہانوں کی کامیابی مضمر ہے، اگر ہم اپنی زندگیاں اللہ تعالی کے محبوب ﷺکے بتائے ہوئے سنہری اصولوں کے مطابق گزاریں تو دنیا و آخرت میں کامیابی ہمارا مقدر ٹھہرےگی اورہمارا شمار اللہ تعالی کے انعام یافتہ بندوں میں ہو جائے گا۔ اس موقع پر نائب صدر سید اعظم علی گیلانی، جوائنٹ سیکرٹری مہر عقیل اکرم، فنانس سیکرٹری عمارہ مشتاق، آڈیٹر میاں طاہر مشتاق پٹیل، لائبریری سیکرٹری چوہدری مبشر علی ہنجرا، ریحان چٹھہ، شوکت علی چوہدری کے علاوہ وکلاءکی کثیر تعداد موجود تھی۔