روانڈا انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر میں شرکت کے لئے5اپریل تک درخواستیں طلب

جمعہ 15 مارچ 2024 12:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے روانڈا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ستائیسویں روانڈا انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر ‘‘ میں شرکت کے لئے 5 اپریل تک درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق2 2روزہ نمائش روانڈا کے شہرکیگالی میں 25جولائی تا 15 اگست تک جاری رہے گی جس میں ٹیکسٹائل ، گارمنٹس ، لیدر آئیٹم ، زراعت سے وابستہ مصنوعات ، آلات ، الیکٹرونکس ، مشینری ، دستکاری ، مصنوعی جیولری اور آئی ٹی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں

متعلقہ عنوان :