کاشتکارکماد کی مہلک بیماریوں سے بچاؤ کےلئے صرف منظور شدہ اور ترقی دادہ اقسام ہی کاشت کریں، ماہر ین کی ہدایت

جمعہ 15 مارچ 2024 12:11

کاشتکارکماد کی مہلک بیماریوں سے بچاؤ کےلئے صرف منظور شدہ اور ترقی دادہ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) کاشتکار رتہ روگ اور کانگیاری جیسی مہلک بیماریوں سے بچاؤ کےلئے بہاریہ کماد کی کاشت کے دوران صرف منظور شدہ اور ترقی دادہ اقسام ہی کاشت کریں تاکہ بعد ازاں کاشتکاروں یا فصل کو کسی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

ماہر ین امراض کمادآری فیصل آباد نے کہاکہ کماد کی صحت مند فصل کے حصول کےلئے کھیتوں میں کام کرنے والے کاشتکار اپنے ہاتھ صابن سے دھوئیں اور کماد کی کٹائی میں استعمال ہونے والے اوزاروں کو سپرٹ یا ڈیٹول لگائیں یا انہیں آگ میں گرم کریں تاکہ انہیں خطرناک جراثیموں سے پاک رکھاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار بیج ہمیشہ لیرا اور صحت مند فصل سے حاصل کریں اور بیج کی تیاری کے دوران کمزور اور بیمار سمے نکال دیں۔انہوں نے کہاکہ بیج کو کھیلیوں میں رکھنے کے بعد تھائیو فینیٹ میتھائل زہر بحساب 2.5گرام فی لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں اور بیماری سے متاثرہ کھیت میں بہاریہ کماد کی فصل ہرگز کاشت نہ کریں ۔ انہوں نےکہاکہ کاشتکار کھڑی فصل میں بیمار پودے نظر آنے پر انہیں کاٹ کر جلا دیں۔ مزید رہنمائی کےلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :