جیکب آباد کی عدالت نے نالے میں گر نے والے معصوم کی ہلاکت کاازخود نوٹس لے لیا،بلدیہ حکام 18 مارچ کو طلب

جمعہ 15 مارچ 2024 14:27

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کلہوڑ کی عدالت نے اخبارات اور سوشل میڈیا پر چنہ محلہ میں کھلے مین ہول میں معصوم فرحان پیچوہو کے گر کر فوت ہونے اور سول ہسپتال سے لاش لیجانے کے لئے ایمبولینس نہ دینے کے واقع کی خبروں کا ازخود نوٹس لے لیا ہے عدالت کی جانب سے بلدیہ جیکب آباد کے چیئر مین غلام عباس جکھرانی،سی ایم او،رفیق بلیدی،پراجیکٹ مینیجر ایم ایس ڈی پی بابر سرکی،ڈی ایچ او عبدالغفار رند،سول سرجن ڈاکٹر عبدالمالک کہرل اور ایس ایچ او سو لائین کو 18 مارچ کو طلب کر لیا ہے عدالت کی جانب سے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔