مسجد حرام میں ہجوم کنٹرول کرنے کیلئے عمرہ سکیورٹی فورسز تعینات

جمعہ 15 مارچ 2024 17:44

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2024ء) ماہ صیام کے موقعے پر مسجد حرام میں نمازیوں، روزہ داروں اور معتمرین کی آسانی کے لیے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عمرہ سکیورٹی فورسز کی تربیتی فورس میں مغربی چوکوں، شمالی اور وسطی چوکوں اور تیسری سعودی توسیع میں سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات میں بریگیڈیئرجنرل مسفر القحطانی نے سناب الداخلیہ کو بتایا کہ تربیتی فورس عمرہ سکیورٹی فورسز کا حصہ ہے۔اس کا کام بھیڑ کو منتشر کرنا اور مسجد حرام میں کسی قسم کی خلاف ورزی کو روکنا، مغربی مربع، شمالی اور مرکزی صحنوں اور تیسری سعودی توسیع میں سکیورٹی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔مسجد حرام میں سکیورٹی سروسز کیتازہ دم دستوں کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرنشر کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :