جنوبی افریقہ کا اپنے شہریوں کے خلاف مقدمہ چلانے کا اعلان

جوشہری اسرائیلی فوج کے شانہ بشانہ لڑرہے ہیں وطن واپسی پران کیخلاف مقدمہ کیاجائیگا،وزیرخارجہ

جمعہ 15 مارچ 2024 20:58

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2024ء) ملک کی وزیرِ خارجہ نالیڈی پانڈور نے افریقی قومی کانگریس کے اجلاس کے دوران کہاہے جنوبی افریقی شہری جو غزہ میں اسرائیلی مسلح افواج کے ساتھ یا ان کے شانہ بشانہ لڑتے ہیں، وطن واپسی پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میں پہلے ہی ایک بیان جاری کر چکی ہوں جس میں ان لوگوں کو خبردار کر دیا گیا ہے جو جنوبی افریقی ہیں اور اسرائیلی دفاعی افواج کے ساتھ یا برابر میں لڑ رہے ہیں۔ ہم تیار ہیں۔ جب آپ گھر آئیں گے تو آپ کو گرفتار کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :