لاہور: مون مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی ، 12 دوکانوں کو نقصان

جمعہ 15 مارچ 2024 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2024ء) علامہ اقبال ٹائون میں واقع مون مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے مارکیٹ کی 12 دوکانوں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ متاثرہ دوکانیں کپڑا، مصنوعی جیولری سمیت گارمنٹس کی دوکانیں تھیں تاہم آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی