کوئٹہ کے تمام حلقوں میں ری پولنگ کرائی جائے ،مولانا عبد الرحمن رفیق

بلوچستان اسمبلی کو نیلامی منڈی بنانے والوں نے بدنام کیا،حاجی عبد الشکور خان اچکزئی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کر تے ہیں ، رہنماء جے یو آئی کوئٹہ

جمعہ 15 مارچ 2024 23:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سرپرست مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد ایوب مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مفتی عبد السلام ریئسانی مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی حافظ سراج الدین حاجی محمد شاہ لالا حاجی ولی محمدبڑیچ میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا میر فاروق لانگو حاجی صالح محمدمفتی نیک محمد فاروقی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حافظ خلیل احمد سارنگزئی مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا محمد عارف شمشیر حافظ دوست محمد مفتی محمد ابوبکر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا ہے کوئٹہ کے تمام حلقوں میں ری پولنگ کرائی جائے ، بلوچستان اسمبلی کو نیلامی منڈی بنانے والوں نے صوبے کانام بدنام کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ دھاندلی کوئٹہ کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں ہوئی جہاں ووٹ کی بجائے نوٹ کو اہمیت دی گئی۔ ان لوگوں کو جتوایا گیا جو جو کسی بھی سطح پر پوزیشن میں نہیں تھے۔ ملک میں کٹھ پتلیوں کے ذریعے مارشلاء قائم کرکے جعلی نمائندوں کو عوام پر مسلط کیا گیا ، جو ظاہر سی بات ہے کہ وہ عوام کو جوابدہ نہیں ہوں گے ان کے ضمیر کسی اور ہاتھ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا راستہ کوئٹہ میں روکنے کے لیے جس انداز میں ریاستی ہتھکنڈے استعمال ہوئے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان اور دیگر نے ممتاز قبائلی شخصیت اور جمعیت کے رہنماء حاجی عبد الشکور خان اچکزئی کو سینیٹر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایوان بالا میں بلوچستان کے سلگتے مسائل اور اسلامی تشخص کی بقاء کے حوالے سے اہم آواز ثابت ہوں گے۔