گورنرسندھ نے بازیاب بچوں ایان اور انابیہ کو لیپ ٹاپ اورعیدی دی، تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرنے کا اعلان

جمعہ 15 مارچ 2024 23:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بازیاب بچوں ایان اور انابیہ کو لیپ ٹاپ اور عیدی دی، گورنر سندھ نے دونوں کی مکمل کفالت اور تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ ایان اور انابیہ کا دو سال سے اسکول نہ جانا افسوس ناک ہے، دونوں کا جلد اسکول میں داخلہ کروایا جائے گا، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ایسے تمام بچے جن کے والدین میں علیحدگی ہو گئی ہے اپنے مسائل کے حل کے لئے رجوع کر سکتے ہیں، میں ایسے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کے لئے تیار ہوں۔

متعلقہ عنوان :