ہری پور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،غیر قانونی اسلحہ برآمد

ہفتہ 16 مارچ 2024 20:07

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) ہری پور پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا،قائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ مکھنیال انسپکٹر حبیب اللہ خان نے لیڈیز پولیس ودیگر نفری کے ہمراہ علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا جس کے دوران 35 سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی،دوران سرچ آپریشن غیر قانونی اسلحہ 03 بندوقیں،02 پستول اور مختلف بور کے 75 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے،علاوہ ازیں 10 مشبہ گان کے خلاف بھی انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی۔