افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 کل شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

ہفتہ 16 مارچ 2024 22:05

افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 کل شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ..
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2024ء) افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل اتوار کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، آئرلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ، پہلے میچ میں آئرلینڈ نے 38 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 18 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :