جنوبی وزیرستان کے لوگوں کے لئے موبائل سروس میں بہتری کے اقدامات

ہفتہ 16 مارچ 2024 22:22

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2024ء) جنوبی وزیرستان کے لوگوں کے لئے موبائل سروس میں بہتری کے اقدامات، پاک فوج کی کوششوں سے موبائل نیٹورک کمپنیوں نے جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس کو بہتر بنادیا، ایک سال میں تقریباً 19 مقامات پر موبائل فون کے ٹاورز نصب کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان کو تاریخی طور پر مواصلات کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مختلف چیلنجز کا سامنا رہا ہے، پاک فوج نے موبائل نیٹورک کمپنیوں کے ساتھ مل کر جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس کو بہتر بنایا، پچھلے ایک سال میں تقریباً 19 مقامات پر موبائل فون کے ٹاورز نصب کیے گئے ہیں، جنوبی وزیرستان کے مقامی لوگ اب آپس میں بات چیت کے علاوہ بیرون ملک رہنے والے اپنے عزیز و اقارب سے بھی باآسانی رابطہ رکھ سکتے ہیں، اس سہولت کی فراہمی کا سب سے زیادہ فائدہ کاروباری حضرات کو ہوا ہے جو اب ملک کے کسی بھی حصے میں رابطہ کر کے بہتر اجناس حاصل کر سکتے ہیں، موبائل فون کی ان سہولیات کی دستیابی علاقے کی عوام کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، مقامی طابعلم نے بتایا کہ پہلے یہاں مواصلاتی ٹاورز نہیں تھے مگر اب اس سہولت کی موجودگی سے یہاں سگنلز بھی آنا شروع ہو گئے ہیں، ابھی ہم اپنے رشتہ داروں سے بھی بات چیت کر سکتے ہیں اور ملک کے حالات بھی جان سکتے ہیں۔