ایل پی جی مافیا سرگرم، قیمتوں میں 30 روپے فی کلو اضافہ

ہفتہ 16 مارچ 2024 22:56

ایل پی جی مافیا سرگرم، قیمتوں میں 30 روپے فی کلو اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2024ء) ایل پی جی مافیا نے از خود قیمتوں میں 30 روپے فی کلو تک کا بڑا اضافہ کر دیا۔ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر اپنے ردعمل میں چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر تیسری بار 30 روپے فی کلو کا بلا جواز اضافہ کیا گیا ہے۔عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ یہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 350 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 410 روپے فی کلو تک بھی فروخت کی جارہی ہے۔ #

متعلقہ عنوان :