شام میں دو مقامات پر اسلحہ کے گوداموں پر اسرائیلی فضائی حملے

دھماکوں کی آوازیں شام کے زمینی طیارہ شکن میزائلوں کے ساتھ سنی گئیں،رپورٹ

اتوار 17 مارچ 2024 11:25

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) شام میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ دمشق کے دیہی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی گئیں۔اسرائیلی میزائل حملوں کے نتیجے میں قلمون پہاڑوں میں کم از کم دو مقامات کو نشانہ بنایا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق آبزر ویٹری نے مزید کہا کہ دھماکوں کی آوازیں شام کے زمینی طیارہ شکن میزائلوں کے ساتھ سنی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نشانہ بنائے گئے دو مقامات میں سے ایک میں حزب اللہ ملیشیا کے زیر استعمال تھا جہاں ہتھیاروں کی ایک کھیپ موجود تھی۔سیرین آبزرویٹری نے مزید کہا کہ دوسری سائٹ اسی علاقے میں انجینئرنگ بٹالین کے قریب ہے۔ دمشق کے دیہی علاقوں میں قلمون پہاڑوں میں یبرود اور نابیک کے درمیان واقع اس جگہ میں بڑے دھماکے ہوئے اور آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔شام کی وزارت دفاع نے فیس بک پر اطلاع دی کہ گولان کی سمت سے کیے گئے ایک اسرائیلی فضائی حملے نے جنوبی علاقے کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا تاہم شامی فضائی دفاع نے حملہ پسپا کر دیا۔وزارت دفاع نے کہا کہ فضائی دفاع کچھ میزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب رہا۔ لیکن اس میں کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :