فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈزیزز کوئٹہ میں ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے پروگرام منعقد 26 مارچ کوکیا جائے گا،ڈاکٹر مقبول احمد لانگو

اتوار 17 مارچ 2024 12:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) پاکستان چیسٹ سوسائٹی (بلوچستان) کا اجلاس ڈاکٹر مقبول احمد لانگو کی صدارت میں کویٹہ میں منعقدہوا اجلاس میں 24 مارچ کے عالمی یوم ٹی بی کے دن کے حوالے سے مختلف پروگراموں کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت ہوئی تمام ممبران نے بھرپور توجہ کے ساتھ اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سینیر ممبران ڈاکٹر شیرین خان، ڈاکٹر عبدالجبار،اچکزئی، ڈاکٹر ثناء اللہ ترین، ڈاکٹر فوزیہ، علی احمد، ڈاکٹر ناصر عظیم، ڈاکٹر عزیز اللہ، ڈاکٹر طاہر، ڈاکٹر عبدالوحید، ڈاکٹر سید امان اللہ، ڈاکٹر عبدالوحید، ڈاکٹر سید امان اللہ، ڈاکٹر اسد بزدار، ڈاکٹر جمال شاہ اور ڈاکٹر سعید نے بحث میں حصہ لیا۔

انہوں نے اپنی رائے اراکین کے سامنے رکھی تمام ممبران کی قیمتی آراء کو اجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 26 مارچ 2024 بروز منگل کو فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈزیزز کوئٹہ میں ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں ٹی بی پر جدید تحقیق، بیماری کی علامات، مرض کی بروقت تشخیص، بچاؤ کے طریقے اور علاج کے بارے میں تفصیلی مضامین پیش کیے جائیں گےاس کے ساتھ ساتھ سوسائٹی کے ممبران تمام میڈیا الیکٹرانک پرنٹ سوشل میڈیا پر اس بیماری کے حوالے سے عوام کی آگاہی کے لیے مختلف پروگرام بھی کریں گے۔

اس سلسلے میں اسٹاف، نرسنگ اسٹاف اور فارماسیوٹیکل مینیجرز، سپورٹ ٹی بی کنٹرول پروگرام میڈیا نمائندگان کی شمولیت کو خوش آمدید کہا جائے گا اور تمام سٹیک ہولڈرز کی شرکت پاکستان چیسٹ سوسائٹی کا اعزاز ہو گا۔ سوسائٹی کے صوبائی صدرمقبول احمد لانگو نے تمام ممبران کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے تمام ممبران کی کاوشوں کو خوش آئند قرار دیا۔