سیکر ٹری پاپولیشن ویلفیئر کی پنجاب بھر کے ضلعی بہبود آبادی دفاتر میں ہفتہ فیملی پلاننگ منانے کی ہدایت

اتوار 17 مارچ 2024 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) سیکر ٹری پاپولیشن ویلفیئر سلمان اعجازنے پنجاب بھر کے ضلعی محکمہ بہبود آبادی کے دفاتر میں کل پیر سے 23 مارچ تک ہفتہ فیملی پلاننگ بھر پور انداز میں منانے کیلئے خصوصی ہدایت جاری کی ہے ۔ترجمان کے مطابق ہفتہ فیملی پلاننگ کا مقامی سطح پر با قاعدہ آغاز ضلعی دفاتر میں خصوصی سیمینار کے انعقاد سے کیا جائے گا جس میں آبادی میں اضافے سے پیدا ہونے والے مسائل کو اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ ماں بچے کی بہتر صحت کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر بارے موثر آگاہی بھی فراہم کی جائیگی ۔

ترجمان کے مطابق سیمینار کے اختتام پر ضلعی دفتر بہبود آبادی کے تعاون سے خصوصی واک اور تمام اضلاع کی تحصیلوں میں مرد و خواتین کیمونٹی کے ساتھ آگاہی سیشنز اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں ماں بچہ کی صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی،اسی طرح تمام تعلیمی اداروں میں آبادی اور ترقی کے عنوان پر لیکچر کا اہتمام ، ٹیچنگ سٹاف اور پیرا میڈکس کے ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی کے مضمراثرات اور محکمہ بہبود آبادی کی آگاہی مہم میں سوسائٹی کے مجموعی کردار کے عنوان پر سیشن کا انعقاد ہوگا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں عوامی آگاہی مہم کے تحت محکمہ کے پیغامات پر مبنی پینافلیکس بھی نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :