آسٹریلوی کرکٹر ایلیس پیری نے جس کار کا شیشہ چھکے سے توڑا وہ شیشہ انہیں تحفے میں مل گیا

اتوار 17 مارچ 2024 20:00

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) آسٹریلوی کرکٹر ایلیس پیری نے ویمن پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران جس کار کا شیشہ چھکے سے توڑا تھا وہ انہیں ہمیشہ کے لیے مل گیا۔آل رائونڈر ایلیس پیری نے ویمن پریمئیر لیگ کے ایک میچ میں چھکا مار کر نمائش کے لیے رکھی جانے والی کار کا شیشہ توڑ دیا تھا۔

(جاری ہے)

رائل چیلنجر بنگلور کی آل رائونڈر ایلیس پیری کے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے بعد وہ ہی شیشہ انہیں تحفہ پیش کیا گیا۔ایلیس پیری کو تحفے میں کار کی ونڈو کا ٹوٹا شیشہ فریم کرا کر دیا گیا، یہ تحفہ کار نمائش کیلئے رکھنے والی کمپنی نے پیش کیا ہے۔ واضح رہے میچ میں ایلیس پیری کی آل رائونڈر پرفارمنس کی بدولت آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو پانچ رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :