ح*نوشہرہ، تیزرفتار ڈیمپر ٹرک بے قابو ہوکر موٹرسائکل سواروں پر چڑ ھ گیا

) ڈیمپر ٹرک کی زد میں آنے سے ایک مزدور یونس خان موقعہ پر جابحق، دوسرا محنت کش یاسین لقمان شدید زخمی ہوگیا ،پولیس

اتوار 17 مارچ 2024 21:30

ٰنوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2024ء) نوشہرہ مغلکی جہانگیرہ روڈ پر تیزرفتار ڈیمپر ٹرک بے قابو ہوکر موٹرسائکل سواروں پر چڑ گیا۔پولیس کے مطابق ڈیمپر ٹرک کی زد میں آنے سے ایک مزدور یونس خان موقعہ پر جابحق ہوگیا جبکہ دوسرا محنت کش یاسین لقمان شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق دونوں محنت کش مزدوری کرکے چھٹی کے بعد افطاری کے لیے گھر آرہے تھے۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوںنے جابحق اور زخمی محنت کش کو آپنی مدد آپ کے تحت قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیا۔تھانہ مصری بانڈہ پولیس کے مطابق ڈیمپر ٹرک کا ڈرائیور ڈیمپر ٹرک نمبرC-1241پشاور چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے ڈیمپر ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔زخمی محنت کش یاسین لقمان کی مدعیت میں ڈیمپر ٹرک کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد جابحق مزدور یونس خان کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔