باغبانوں کو رواں ماہ کے دوران لیچی کے پودے لگانے کی ہدایت

پیر 18 مارچ 2024 13:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) باغبانوں کو رواں ماہ کے دوران لیچی کے پودے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے مطابق زیر و ڈگری سینٹی گریڈ سے کم اور 45ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت لیچی کےلئے انتہائی مہلک ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ فن باغبانی میں پودوں کاصحیح انتخاب ہی دراصل باغبان کی کامیابی کاراز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کی مشاورت سے سفارش کردہ اقسام کے صحت مند و معیاری پودے لگائے جائیں تو صحیح النسل ہونے کے باعث وہ بہترین پیداوار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نئے پودے لگانے کیلئے اس بات کابھی خاص خیال رکھنا چاہیے کہ وہ علاقے کی زمین اورموسم سے مطابقت رکھنے کے علاوہ مناسب قد و عمر کے ہوں جنہیں اچھے رو ٹ سٹاک سے پیوند کیاگیاہو۔انہوں نے کہاکہ باغبان و کاشتکار ہمیشہ سرکاری یا بااعتماد نرسریوں سے پودے خریدیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :