منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 18 مارچ 2024 20:53

منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے اسیکیوشن کی راسخ الہی ،تحریم الہی سمیت دیگرکی ضمانتیں خارج کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے پراسیکیوشن کی درخواست پرسماعت کی۔ عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے مزید سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ پراسیکیوشن نے عبوری ضمانتیں منظورکرنے کے اقدام کوہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔