جنوبی وزیرستان کے علاقے سپین قمر میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریبات

بڑی تعداد میں علاقے کی خواتین اور طالبات نے حصہ لیا، خواتین و طالبات کی تعلیم کیلئے پاک فوج کی جانب سے منعقدہ ریلی میں شرکت

پیر 18 مارچ 2024 21:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) جنوبی وزیرستان کے علاقے سپین قمر میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریبات، بڑی تعداد میں علاقے کی خواتین اور طالبات نے حصہ لیا، خواتین و طالبات کی تعلیم کیلئے پاک فوج کی جانب سے منعقدہ ریلی میں شرکت ، میڈیکل کیمپ میں موجود لیڈی ڈاکٹرز کے خواتین کو مفت علاج و ادویات سمیت درپیش طبعی مسائل پر مشورے دیئے۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان کے علاقے سپین قمر میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا، تقریبات کا مقصد معاشرے میں خواتین کا کلیدی کردار اور خواتین کے تعلیم کے حصول کی خاطر پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا، تقریبات میں بڑی تعداد میں علاقے کی خواتین اور طالبات نے حصہ لیا، تقریبات میں سکول کے بچوں نے خواتین کی تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے تقاریر کیں اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بچوں کے سالانہ داخلوں کی بذات خود نگرانی کی، خواتین و طالبات نے تعلیم کیلئے پاک فوج کی جانب سے منعقدہ ریلی میں بھی حصہ لیا، پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں خواتین کی تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر کام کرتے ہوئے متعدد غیر فعال سکولوں کو نہ صرف فعال کیا بلکہ اساتذہ کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا، پرائم فاو?نڈیشن کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں موجود لیڈی ڈاکٹرز نے خواتین کو مفت علاج و ادویات سمیت خواتین کو درپیش طبعی مسائل پر مشورے بھی دیں، علاقے کے مشران ، اساتذہ اور طالبات نے خواتین کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے اقدامات کا شکریہ ادا کیا اور اسے علاقائی و ملکی ترقی کا ضامن قرار دیا۔