پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

پیر 18 مارچ 2024 22:15

پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے ملزم بلال سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم ذیشان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،دھمیال پولیس نے ملزم عاطف سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم اسد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔\378

متعلقہ عنوان :