عدالت کا شوکت یوسفزئی کو اسفند یار ولی کو 15 کروڑ ہرجانے کی ادائیگی کا حکم

پیر 18 مارچ 2024 23:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کا پی ٹی آئی رہنما کے خلاف 15 کروڑ روپے کا ہرجانہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اسفندیار ولی کے حق میںفیصلہ سنادیا ۔ عدالت نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کا پی ٹی آئی رہنما کے خلاف 15 کروڑ روپے کا ہرجانہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ اسفندیار ولی کے حق میں سنادیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمان نے فیصلہ جاری کردیا ۔عدالت نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔ فیصلہ کے مطابق شوکت یوسفزئی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔شوکت یوسفزئی کی عدم پیشی پر یکطرفہ کارروائی کی گئی ۔ شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر 25 ملین ڈالر میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا ۔اسفندیار ولی نے 2019 میں شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس کیا تھا۔