oٹھٹھہ ضلع ٹھٹھہ میں امن و امان کی صوتحال انتہائی مخدوش

پیر 18 مارچ 2024 20:50

ط*ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) ٹھٹھہ ضلع ٹھٹھہ میں امن و امان کی صوتحال انتہائی مخدوش ٹھٹھہ شہر کی ڈاکٹر گلی میں دن دھاڑے مسلح افراد ایک شخص سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار علاقے میں سخت خوف و ہراس چور لٹیرے ڈکیت سرے عام اسلحہ سمیت لوٹ مار کرتے پھر رہے ہیں ٹھٹھہ ڈاکٹر گلی سے دن دھاڑے ایک دکان کے پاس نامعلوم مسلع افراد نے رمیش نامی شخص سے اسلحے کے زور پر 19 لاکھ روپے چھین لئے اور اسلحہ لہراتے ہوئے سرے عام فرار ہوگئے اس واردات کے بعد ڈاکٹر گلی اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں سخت خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور ٹھٹھہ پولیس کی خاموشی ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے دوسری جانب غلام اللہ کے قریب سومر ہوٹل میں واقع پیٹرول پمپ پر مسلح افراد جو 125 موٹر سائیکل پر آئے نے حملہ کر کے منیجر بلند خان راہی سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کی نقدی اور ایک + موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے جس کی اطلاع غلام اللہ پولیس کو دے دی گئی مگر ابھی تک کوئی کارروائی نہ ہوسکی یاد رہے کے گذشتہ رات مکلی بائی پاس پر قائم توکل سی این جی اسٹیشن سے دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے سی این جی کے منیجر سے اسحلہ کے زور ایک لاکھ چالیس ہزار کیش سمیت دو موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے تھے اسی طرح کوئی بھی دن ایسا نہیں جس دن چوری کی وارداتیں نہ ہوتی ہوں چوروں اور ڈاکوؤں کی جانب سے کھلے عام پولیس کی رٹ کو چیلنج کیا جا رہا ہے جبکہ ٹھٹھہ پولیس ضلع بھر سے چوریوں اور ڈکیتیوں کو روکنے میں مسلسل ناکام نظر آ رہی ہے۔