۵ تمام سرکاری تعلیمی اداروں بلخصوص اعلی تعلیمی اداروں کو مزید تباہی و بربادی سے بچانے کیلئے سنجیدہ اقدامات

ًجس سے کوئٹہ یونیورسٹی کے پروفیسروں ، آفیسروں اور ملازمین کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا

پیر 18 مارچ 2024 22:55

Sکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ونشریات محمد عیسی روشان نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس دو قومی صوبے میں تمام سرکاری تعلیمی اداروں بلخصوص اعلی تعلیمی اداروں کو مزید تباہی و بربادی سے بچانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں اور کوئٹہ یونیورسٹی کے اساتذہ، آفیسروں، ملازمین اور طلبا وطالبات کے مطالبات تسلیم کرکے علم دوستی کا ثبوت دیں۔

کوئٹہ یونیورسٹی، بیوٹمز، وومن یونیورسٹی سمیت صوبے کے مختلف یونیورسٹیوں اور کمپسز کو درپیش مالی مشکلات کا فوری نوٹس لے بصورت دیگر صوبے کی تنزلی پر مبنی تعلیمی صورتحال ایک بڑے احتجاج کی شکل اختیار کر سکتی ہے وہ کوئٹہ یونیورسٹی کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب کررہے تھے جس سے کوئٹہ یونیورسٹی کے پروفیسروں ، آفیسروں اور ملازمین کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتوں کے دعوے تو بہت ہے لیکن تعلیم کی سہولت اور تعلیمی اداروں کے مسائل پوری طور پر حل کرنا ان کی ترجیح نہیں اس صوبے کے تمام اقوام وعوام کا قومی مطالبہ ہے کہ کوئٹہ یونیورسٹی، بیوٹمز، وومن یونیورسٹی سمیت تمام یونیورسٹیوں کے مالی مشکلات کا خاتمہ کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر درکار گرانٹ فراہم کی جائے اور بلخصوص کوئٹہ یونیورسٹی کے تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ ، آفیسروں وملازمین کی معاشی بدحالی کا نوٹس لیا جائے۔

انہوں نے صوبے کے تمام سیاسی جمہوری قوتوں، طلبا تنظیموں، سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف مکتبہ فکر کے تنظیموں سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے یونیورسٹیوں کے خلاف جاری سازشوں کے خاتمے کیلئے مشترکہ مقف اپنا کر آواز بلند کریں۔