حکومت دو تہائی اکثریت کے باوجود نہیں چل سکتی،لطیف کھوسہ

پی ٹی آئی کو سینیٹ انتخابات میں بھی دیوار سے لگایا جارہا ہے،پی ٹی آئی رہنما

پیر 18 مارچ 2024 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) پی ٹی آئی کے رہنما اور سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ دو تہائی اکثریت کے باوجود یہ حکومت نہیں چل سکتی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران لطیف کھوسہ نے نے کہاکہ تحریک انصاف کو سینیٹ انتخابات میں بھی دیوار سے لگایا جارہا ہے،بانی چیئرمین کے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا، انہیں رہائی دیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام نے 8فروری کو 9مئی کا بیانیہ مسترد کردیا، دو تہائی اکثریت کے ساتھ بھی یہ حکومت نہیں چل سکتی ۔