نائیجیریا ، مسلح حملے میں2 میجر اور ایک کیپٹن سمیت 16فوجی ہلاک

منگل 19 مارچ 2024 09:20

ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) نائیجیریا کے صوبے ڈیلٹا میں ہونے والے مسلح حملے میں 16 فوجی مارے گئے۔ ٹی آر ٹی کے مطا بق صوبے کے دو دیہاتوں میں فوجیوں پر مسلح حملہ کیا گیا جس میں دو میجر اور ایک کیپٹن سمیت 16فوجی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد علاقے میں بھاری تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔مقامی پریس کے مطابق اس حملے کے بعد علاقے سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :