اسلامی ملکوں کے درمیان بھائی چارہ کے فروغ کے لیے مکہ میں کانفرنس کا انعقاد
کانفرنس میں دنیا بھر سے تمام مسالک اور مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات کاکلمہ پر اتحاد کے عزم کا اظہار
منگل 19 مارچ 2024 12:30
(جاری ہے)
خاص طور پر فرقہ ورانہ انتہا پسندی پر مبنی خطابات اور نعروں کے مقابلے کی خواہش کا اظہار کیا۔
محققین نے عرب ٹی وی کو اسلامی فرقوں کے درمیان رابطے، بھائی چارہ اور تعاون پیدا کرنے، چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور فرقوں کے فرق کو ختم کرنے کے لیے روشن علامات کی اہمیت پر زور دیا۔ایک سعودی صحافی اور محقق حسن المصطفی نے کہا یہ کانفرنس ثقافتی تنوع اور فرقہ وارانہ تنوع کے احترام کی اہمیت کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے وسیع منصوبے کی ایک کڑی ہے۔ یہاں فقہی یا نظریاتی اختلافات کو عام معاملات سمجھا جاتا ہے۔ یہ اختلافات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ۔ اس حوالے سے ایک دوسرے کے موقف کا احترام کرنے کی بات کی گئی۔ اشتعال انگیزی اور نفرت انگیز تقاریر کے دائرے سے باہر آنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ واریت ایک حقیقی خطرہ ہے جو شہری امن کے لیے خطرہ ہے اور مذہب کو مسلح بنیاد پرستوں کے ہاتھ میں ایک آلہ بنا دیتا ہے جس کے ذریعے وہ ظلم و جبر کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس فورم نے دانشمندوں کے ساتھ شامل ہونے اور امن پر یقین رکھنے والے روحانی رہنماں کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔مصنف حسن المصطفی کا کہنا تھا کہ کانفرنس کی سعودی سپانسرشپ اس ذمہ داری کا حصہ ہے جو مملکت اسلامی دنیا کی ایک مرکزی ریاست کے طور پر محسوس کرتی ہے۔ یہ سپانسرشپ اسلام کی اس قدر کو برقرار رکھنے کی تصدیق کرتی ہے کہ اسلام رحمت کا مذہب ہے جو متحد کرتا اور تقسیم نہیں کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا مذہب ہے جو جنونیت اور فرقہ پرستی سے دور ہے۔انہوں نے اپنی تقریر میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ مختلف فرقوں اور متعدد ممالک کے مذہبی سکالرز اور روحانی پیشواوں کی وسیع پیمانے پر شرکت اور ان کے درمیان بے تکلفانہ اور معروضی گفتگو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک اشرافیہ مثبت تبدیلی کی اہلیت رکھتی ہے۔ مذہبی گفتگو کے عمل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کام اکیلے کسی ایک فریق کے سپرد نہیں ہے بلکہ مختلف مذہبی رہنماں کو اس کو آگے بڑھانا چاہیے۔ یہ روشن خیالی کے سپانسر کے طور پر عرب اور اسلامی ملکوں کی حکومتوں کی ذمہ داری کا بھی ایک حصہ ہے ۔حسن المصطفنے کہا کہ پل کی تعمیرکے تحت فرقوں کو الگ تھلگ، دشمن جزیروں یا ایسی باڑ سے گھیرا نہیں جاتا جہاں انہیں ایک دوسرے سے بات چیت کرنے سے روکا جائے۔ یہ کانفرنس انضمام اور اعلی قومی شناخت کے فروغ کا باعث بن رہی ہے۔ یہ جدید ریاست کے تحت ایک بڑا انکیوبیٹر ہے جو قانون کی حکمرانی پر مبنی ہے جو شہریوں کی تمام روحانی اور عقیدہ کی سرگرمیوں کو منظم کر رہا ہے۔ قومی ریاست ایک ایسا متحد ڈھانچہ ہے جو تمام شہریوں کو مکمل آزادی اور کسی بھی زبردستی یا اشتعال انگیزی سے دور رکھنے کی ضمانت دیتا ہے۔رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے دفتر کے مشیر ڈاکٹر احمد جیلان نے کہا سعودی عرب کو لفظ اور صفوں کے اتحاد کے تناظر میں عالمی قیادت حاصل ہے۔ پلوں کی تعمیر کا لفظ مسلمانوں کو متحد کرتا ہے اور فرقوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کی ہماری صلاحیت کا پیغام دنیا کو پہنچا رہا ہے۔موریطانیہ میں اسلامک کلچرل ایسوسی ایشن کے بین الاقوامی تعلقات کے عہدیدار ڈاکٹر احمد النحوی نے کہا اس کانفرنس میں فرقہ وارانہ اختلافات پر امت کو یکجا کرنے اور انتہا پسندی، جنونیت اور کفر کی بیان بازی کو مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ اہم مسائل پر اتفاق رائے پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔کانفرنس کے موقع پر رابطہ عالم اسلامی اور اسلامی تعاون تنظیم کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس پر رابطہ کی طرف سے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد عیسی اور او آئی سی کی طرف سے اس کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے دستخط کیے۔ یہ یادداشت کانفرنس کے نتائج کو نافذ کرنے کے لیے دونوں تنتظیموں میں تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.