یورپی یونین حماس اور اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرنے پر متفق

منگل 19 مارچ 2024 12:37

یورپی یونین حماس اور اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرنے پر متفق
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ایک ابتدائی سمجھوتہ طے کیا ہے جس کے تحت مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک حماس کے ارکان پر پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

میدیارپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ یورپی یونین کے 27 رکن ممالک نے امریکہ اور برطانیہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تشدد میں ملوث اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرنے سے پہلے حماس پر نئی پابندیاں عائد کرے گی۔