دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 19 مارچ 2024 12:50

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 15 ہزار200 کیوسک اور اخرج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد9 ہزار 500کیوسک اور اخراج9 ہزار 500کیوسک، خیرآباد پل آمد 19 ہزار200 کیوسک اور اخرج 19 ہزار200 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 19 ہزار700 کیوسک اور اخراج28 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 15 ہزار400 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 46 ہزار500 کیوسک اور اخراج 41 ہزار100 کیوسک، چشمہ35ہزار800 کیوسک اوراخراج 32 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 32 ہزار700 کیوسک اور اخراج 32 ہزار700 کیوسک،گدو آمد32 ہزار300 کیوسک اور اخراج27 ہزار 100 کیوسک، سکھر آمد 25 ہزار700 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 200کیوسک، کوٹری آمد 3 ہزار400 کیوسک اور اخراجصفر کیوسک،تریموں آمد 14 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 300 کیوسک ، پنجندآمد 11 ہزار700 کیوسک اور اخراج 6 ہزار کیوسک ریکارڈکیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،پانی کی موجودہ 1429.40 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.515ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1087.80 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.251 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.20 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.044 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔