چھوٹی کیاریوں میں لگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی دینے کی ہدایت

منگل 19 مارچ 2024 13:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ماہرین زراعت نے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت چھوٹی کیاریوں میں لگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن افراد نے گھریلو سطح پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم گرما کی سبزیاں کاشت کی ہیں وہ کیاریوں کو کھلا پانی لگانے کی بجائے صبح یا شام کے وقت حسب ضرورت فوارے کی مدد سے پانی لگائیں تاکہ بیج اور سبزیوں کو جمنے میں کسی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔

انہوں نے کہاکہ چونکہ جڑی بوٹیاں فصل کی خوراک، پانی اور روشنی میں حصہ دار بننے کے ساتھ ساتھ بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے پھیلاؤ میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہیں لہٰذا بذریعہ گوڈی ان کا بروقت تدارک بھی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ نرسری کے ذریعے لگائی جانے والی سبزیاں جالی یا ململ کی چھوٹی ٹنل بنا کر کاشت کریں تاکہ چھوٹے پودوں کو پرندوں،کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :