اسسٹنٹ کمشنر کی افطار سے قبل مختلف د کانوں کی چیکنگ، زائد قیمتوں پرمتعدد کو جرما نے ،وارننگ جاری

منگل 19 مارچ 2024 13:37

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ کی افطار سے قبل مختلف د کانوں کی پرائس چیکنگ، متعدد کو جرمانے سمیت وارننگ جاری کی ،اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ کو مقامی لوگوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کہ افطار کے وقت متعدد دوکاندار اشیائے خوردونوش کے ریٹس بڑھا دیتے ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ نے افطار سے قبل شہر کی مختلف مارکیٹس میں پرائس چیکنگ کی اور متعدد کو جرمانے سمیت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :