ملک کے معاشی حالات بہتری کی طرف رواں دواں ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھ رہا ہے،چیئرمین کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن

منگل 19 مارچ 2024 13:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اعجاز احمد ناگرہ نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات بہتری کی طرف رواں دواں ہیں جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھ رہا ہے ، مرکزی بینک شرح سود میں کچھ کمی کرنے پربھی غورکررہا ہے جوخوش آئند بات ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سال رواں کے دوران مجموعی معاشی حالات گزشتہ سال کے مقابلے میں بہترہیں جنہیں حکومت مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے،اس میں حکومت کو کاروباری برادری کا غیرمشروط تعاون حاصل رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس آمدنی میں اضافے کے لئے ہول سیل، ریٹیل، پراپرٹی اورزرعی آمدن پرٹیکس لگانا ضروری ہوگیا ہے جبکہ ایف بی آر کے نظام کو جدید بنانا چا ہیے تاکہ اس میں شفافیت بڑھے۔

متعلقہ عنوان :