رینالہ خورد زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا اہم قدم، مین کیمپس کے ساتھ ساتھ سب کیمپسز میں سٹرس کے درخت لگانے کی مہم کا آغا

منگل 19 مارچ 2024 17:08

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) رینالہ خورد زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا ایک اور اہم قدم، مین کیمپس کے ساتھ ساتھ سب کیمپسز میں سٹرس کے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس مہم کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ہدایت پر ڈاکٹر طاہر منیر بٹ پرنسپل زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس دیپالپور واقع قومی شاہراہ کسان والارینالہ خورد کی زیر قیادت سٹرس کی پلانٹیشن ہوئی اس موقع پر ڈاکٹر طاہر منیر بٹ نے کہا کہ سٹرس کے درخت ماحولیاتی تحفظ اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں سٹرس آکسیجن کو مزید بہتر اور اس کے ساتھ ساتھ سلفر ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن کو جذب بھی کرتا ہے جو انسان اور جانوروں کے لیے صحت مند ماحول فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مہم میں پروفیسر ڈاکٹر احمد ستار ڈائریکٹر آف انسٹیٹیوٹ آف ہارٹیکلچر سائنسز کی بھرپور کاوشیں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ یونیورسٹی کے سینیئر پروفیسر جن میں ڈاکٹر طارق مصطفیٰ،ڈاکٹر طارق عزیز، ڈاکٹر مسعود اقبال اعوان،ڈاکٹر تنویر، ڈاکٹر رضوان شفیق، ڈاکٹر شعیب الرحمن ، ڈاکٹر ارشد، ڈاکٹر ثنا رشید، ڈاکٹر آمنہ ایوب،مس عروج اور ان کے ساتھ یونیورسٹی کے طلبہ اور بیلداروں کی سخت محنت شامل تھی ۔\378

متعلقہ عنوان :