پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

منگل 19 مارچ 2024 17:17

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ،پی ٹی آئی نے عدالت سے فریقین کو 30 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے کا حکم دینے کی استدعا کر دی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو 30 مارچ کی رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے کا حکم دے،پی ٹی آئی نے پریڈ گراؤنڈ ، ایف9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مانگی ہے۔

متعلقہ عنوان :