وادی کوئٹہ، نوشکی اور چاغی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

منگل 19 مارچ 2024 22:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) وادی کوئٹہ، نوشکی اور چاغی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔چمن ، قلعہ عبداللہ ، نوشکی ، پشین ، دالبندین سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم کسی بھی علاقے سے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 تھی ، زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے شمال مغرب میں 150 کلو میٹر دور تھا جبکہ گہرائی35 کلومیٹر زیر زمین تھی۔اب تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔