Live Updates

فیصل آباد،سدھار، دھاندرہ میں سنوکر کلب جوئے ،منشیات کے اڈے، پولیس خاموش تماشائی ،نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار والدین پریشان

منگل 19 مارچ 2024 22:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) سدھار، دھاندرہ میں سنوکر کلب جوئے ،منشیات کے اڈے، پولیس خاموش تماشائی ،نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار والدین پریشان ۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار،دھاندرہ اور گردونواح میں پولیس کی نا اہلی اور غفلت کے باعث درجن سے زائد سنوکر کلب رات گئے تک کھلے رہنے کے باعث جوئے اور منشیات کے اڈے بنے ہوئے ہیں پیسے کو ڈبل کرنے کے لالچ میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے جوئے کی نذر ہو رہے ہیںجوئے نے گھروں کے گھر اجاڑ دئیے ہیں پولیس کی سربراہی میں چلنے والے سنوکر کلب کی وجہ سے نوجوان نسل تیزی سے بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے ان کلب کی وجہ سے چرس کا آن لائن دھندہ بھی عروج پکڑتا جا رہا ہے چرس کی سگریٹ پینا تو نوجوان نسل کیلئے فیشن بن چکا ہے والدین کی غیر ذمہ داری اور پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے نوجوان نسل برباد ہو رہی ہے۔

اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ سنوکر کلب کی آڑ میں جوئے اور منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات