جلا ئوگھیرا ئومقدمات، اسد عمرسمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20اپریل تک توسیع

منگل 19 مارچ 2024 22:21

جلا ئوگھیرا ئومقدمات، اسد عمرسمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20اپریل ..
ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جلا ئوگھیرا ئوکے مختلف مقدمات میں اسد عمر، زین قریشی اور حافظ فرحت عباس سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے جناح ہائوس حملہ اور جلا ئوگھیرا ئوکے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔ اسد عمر اور حافظ فرحت عباس کی حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جبکہ دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔بعدازاں عدالت نے اسد عمر، زین قریشی اور فرحت عباس سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔