اسلام نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے خدمت انسانیت عظیم عبادت ہے ،حاجی حنیف طیب

منگل 19 مارچ 2024 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ اسلام نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے خدمت انسانیت عظیم عبادت ہے ،دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت ہی فلاح ونجات کاراستہ ہے،روزے کا مقصد یہ ہے کہ ہم متقی اور پرہیز گاربن جائیں،برے اخلاق اور بداعمال والے کاموں سے مکمل طورپر دوررہے،ضرورت مندوںکا خیال رکھیںاُن کی مددکریںان خیالات کااظہارانہوںنے گلشن اوکاڑوی، سولجر بازارمیں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ رمضان المبارک میںاللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے نیکی کا اجر بڑھادیتے ہیں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی یتیم بچوں کی کفالت ،معمرترین مردوخواتین کی کفالت، صحت،تعلیم،ماہانہ راشن کی تقسیم،مستحق بچیوں کی شادی،زلزلہ،سیلاب،وبائی امراض میں خدمات کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں،یہ تمام کام مخیر حضرات کے تعاون، زکوة،صدقات، خیرات اور عطیات سے ہی پورے ہوتے ہیں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے نیک کاموں میں اپنا حصہ ملائیں تاکہ ملک بھر میں ضرورت مندافرادکو بہتر تعلیم،صحت،سمیت دیگر بے شما ر پروجیکٹ جو دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے چل رہے ہیں وہ مزید کامیابی سے ہمکنا ر ہوسکیں۔