پتوکی ،نامعلوم ملزمان شادی شدہ خاتون کو دو بچوں سمیت اغواکرکے فرار ہوگئے

منگل 19 مارچ 2024 23:10

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) پتوکی نامعلوم ملزمان شادی شدہ خاتون کو دو بچوں سمیت اغواکرکے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا اغاز کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ کینال پارک کا رہائشی محمد اعظم بیرون ملک سعودیہ میں محنت مزدوری کیلئے مقیم ہے گزشتہ روز اور سیز پاکستانی کی بیوی کرن بی بی،دو سالہ بیٹی عائشہ کے ہمراہ اپنے پانچ سالہ بیٹے نعمان کو سکول چھوڑنے کیلئے گئی جو گھر واپس نہ پہنچی جسے نامعلوم ملزمان نے راستہ میں اغوا کرلیا تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مغوی خاتونکے سسر محمد اسلم کی تحریری درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی اسلم بھٹی نے امن پریس کلب پتوکی عہدیداروں کو بتایا کہ مغویہ خاتون اور بچوں کی تلاش جاری ہے جلد ہی کوئی سراغ مل جائے گا۔