Oسکھر شہر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ

منگل 19 مارچ 2024 19:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) سکھر پولیس شہریوں کو تحفظ فراہمی میں ناکام،نامعلوم چورموٹر سائیکلیں چوری کرکے فرار ،رپورٹ درج ،شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس شہر سکھر میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے سمیت جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے شہر میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نا سکا ہے گذشتہ روز تھانہ نیو پنڈ سکھر پر بنام فیاض علی ولد گل محمد سومرو سکنہ اسلام کالونی نیو پنڈ سکھر نے اطلاع دی کہ میں نے اپنی موٹر سائیکل یونیک نمبر KDX-7456 ماڈل 2009 رنگ کالا گھر کے باہر کھڑی کی نامعلوم چور چوری کر کے فرار ہوگئے جبکہ اسی تھانہ سی سیکشن سکھر پر بنام محمد یاسین ولد ضمیر حسین منگی سکنہ پیرا میڈیکل ہاسٹل روہڑی نے اطلاع دی کہ میں نے اپنی موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 نمبر SNB-5484 رنگ لال ماڈل 2022 مکی مسجد مینارہ روڑ سکھر کے باہر کھڑی کی نامعلوم چور چوری کر کے فرار ہوگئے موٹر سائیکلیں چوری ہونے سمیت دیگر جرائم کے واقعات میں اضافے پر شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ڈی آئی جی سکھر ،ایس ایس پی سکھر سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

#