ایس پی سی آئی اے کاجوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی و بخشی خانہ کا دورہ

تمام سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ،ڈیوٹیز پر تعینات افسران کو موثر حکمت عملی کے تحت مستعد اور الرٹ سکیورٹی یقینی بنانے بارے ہدایت

منگل 19 مارچ 2024 19:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ نے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی اور بخشی خانہ کا دورہ کیا، ایس پی سی آئی اے نے تمام سکیورٹی انتظامات چیک کئے اور ڈیوٹیز پر تعینات افسران کو موثر حکمت عملی کے تحت مستعد اور الرٹ سکیورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ نے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی اور بخشی خانہ کا دورہ کیا، ایس پی سی آئی اے نے تمام سکیورٹی انتظامات چیک کئے اور ڈیوٹیز پر تعینات افسران کو موثر حکمت عملی کے تحت مستعد اور الرٹ سکیورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں ۔

ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ نے کہاکہ ملزمان کو عدالتوں میں پیشی پر لاتے اورواپس لے جاتے وقت ایس اوپیز کے مطابق موثر سیکورٹی فراہم کی جائے ، کچہری میں داخل ہونے والے تمام افراد کو واک تھرو گیٹ سے گزار نے کے ساتھ ساتھ باڈی سرچ کو یقینی بنایا جائے ،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :