صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی کی وفد کے ہمراہ آئی جی پنجاب سے ملاقات

منگل 19 مارچ 2024 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی کی وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آمد کے موقع پر آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے ملاقات کی ۔ملاقات میں عدالتوں اور چیمبرز کی سکیورٹی کے علاوہ وکلا برادری کے مسائل کے حل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے کہاکہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے اور امن کے قیام میں وکلا برادری کا کلیدی کردار ہے، شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں پولیس اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سیشن کورٹ میں پولیس خدمت مرکز و لائسنسنگ سنٹرز کی سہولیات کے لئے قابل عمل پلان تشکیل دیں ۔

انہوں نے کہاکہ درپیش چیلنجز کے حل کیلئے لاہور بار کونسل کے ساتھ باہمی مشاورت اور کوآرڈی نیشن مزید موثر بنائیں،ترجمان نے کہاکہ وکلا اور لاہور پولیس کے درمیان کوآرڈینیشن مزید بہتر بنانے کے لئے ڈی ایس پی لیگل لاہور محمد سبطین کو فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔