ایک ہی دن میں دوسری مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے

صوبہ بلوچستان میں منگل کے روز مختلف علاقوں میں 2 مرتبہ زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا

muhammad ali محمد علی منگل 19 مارچ 2024 23:19

ایک ہی دن میں دوسری مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2024ء) ایک ہی دن میں دوسری مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں منگل کے روز مختلف علاقوں میں 2 مرتبہ زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منگل کی صبح اور پھر رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ منگل کی صبح کو کوئٹہ، نوشکی اور چاغی ، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور دالبندین سمیت پاک-ایران سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 تھی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے شمال مغرب میں 150 کلو میٹر دور تھا جبکہ گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بعد ازاں منگل کی شب کو ژوب اور گردونواح میں بھی زلزلے کے زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 3.6ریکارڈ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔