فیس بک ، انسٹا پربلیو ٹک فیس 5.99 یورو کرنے کی پیشکش

کمپنی چاہتی ہے کہ اس عمل کو کچھ وقت بعد تیزی سے مکمل کیا جائے،وکیل میٹا

بدھ 20 مارچ 2024 14:05

فیس بک ، انسٹا پربلیو ٹک فیس 5.99 یورو کرنے کی پیشکش
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) میٹاپلیٹ فارمز نے فیس بک اور انسٹاگرام پر بلیو ٹک کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 9.99 یورو سے 5.99 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میٹا کے سینئر ایگزیکٹو کا کہنا تھاکہ ہم نے ایک اکائونٹ کیلیے بلیو ٹک کی ماہانہ فیس کو 9.99 سے 5.99 اور کسی بھی اضافی اکائونٹس کیلیے 4 یورو کرنے کی پیشکش کی ۔

(جاری ہے)

میٹا کے وکیل ٹم لیمب نے یوروپین کمیشن کو سماعت کے دوران بتایا کہ کمپنی چاہتی ہے کہ اس عمل کو کچھ وقت بعد تیزی سے مکمل کیا جائے، کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ بالکل مستحکم رہے اور کسی وجہ سے اس میں فرق نہ پڑے۔انہوں نے مزید کہا اسی لیے ہم نے ایک سنگل اکاونٹ کی فیس کو 9.99 سے کم کرکے 5.99 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ کسی بھی اضافی اکاونٹ کی فیس 4 یورو مقرر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :