اسسٹنٹ کمشنر دنیور اصغر خان احمد کا چاندنی چوک میں جاری صفائی کے کام کا جائزہ

بدھ 20 مارچ 2024 15:03

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دنیور اصغر خان احمد نے چاندنی چوک میں جاری صفائی کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ترجمان اے سی آفس دنیور کے مطابق دورے کے بعد انھوں نے تفصیلی رپورٹ بھجوا دی ۔اس موقع پر انھوں نے سول ڈسپنسری شنگوٹ کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر سٹاف کی حاضری اور ادویات کے دستیابی کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر دنیور کا کہنا ہے کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ کوششوں میں مصروف ہیں اور رمضان المبارک کے دوران عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انجمن تاجران دنیور اور انتظامیہ کے تعاون سے عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تقریباً سات مختلف دکانوں پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں واضع کمی کے ساتھ عوام کے لئے دستیاب ہیں ۔ جبکہ مجسٹریٹس کی ٹیمیں اپنے اپنے سیکٹرز میں کام کر رہی ہیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے اور ان کی مشکلات میں کمی ہو ۔

متعلقہ عنوان :