گوگل اپنے صارفین کو زیادہ بامعنی رمضان کے لیے خصوصی تجربات فراہم کرتاہے

بدھ 20 مارچ 2024 17:35

گوگل اپنے صارفین کو زیادہ بامعنی رمضان کے لیے خصوصی تجربات فراہم کرتاہے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) ہر سال، دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد مسلمان رمضان کامقدس مہینہ گزارتے ہیں اور اس دوران صبح سے شام تک روزہ رکھتے ہیں۔ پاکستانی بھی رمضان المبارک کے اس مہینے کو جوش و خروش سے مناتے ہیں اور اس عر صے میں مختلف طریقے اپناتے ہیں۔گوگل کی مدد سے پاکستانی،اب، اس مقدس مہینے کے دوران عبادات پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے کے ساتھ، اپنی دوستیاں برقرار رکھنے اور اپنے محل وقوع سے قطع نظر، اہل خانہ کے ہمراہ عمدہ وقت گزار سکتے ہیں اور متنوع و منفرد انداز میں رمضان کے تجربات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

فیشن کے دلدادہ جو کچھ دیکھتے اور پسند کرتے ہیں، اسے خرید بھی سکتے ہیں۔رمضان اور اس کے بعد عید کے موقع، خواہ گھر کی سجاوٹ ہو یا کھانوں کی ترکیبیں یا لباس، نت نئے انداز اپنانے کی روایت رہی ہے۔

(جاری ہے)

آپ اپنے فون پر موجود کیمریکا استعمال کرتے ہوئے ایسی لذیذ مٹھائی تلاش کر سکتے ہیں جسے آپ کے کسی دوست نے اپنے گھر پر تیار کیا تھا، یا پھر عیدالفطر پر خریدنے اور پہننے کے لیے ایک نہایت دلکش و دیدہ زیب لباس!اپنے موبائل پر گوگل لینز(Google Lens)لانچ کریں اور کیمرا آئیکن منتخب کریں۔

صرف ایک تصویر یا اسکرین شاٹ لیں اور گوگل لینز ایسے نتائج پیش کرے گا جو ایک جیسے ہوں گے یا پھر ایک دوسرے کے موازنے میں ہوں۔ آپ ان میں سے خریداری کر سکتے ہیں یا کسی اور جگہ پر تلاش کر سکتے ہیں۔لذیذ کھانے رمضان کی سب سے عمدہ روایت ہیں۔ دن بھرکے روزے کے بعد، خاندان کے افراد شام کو افطار اور کھانا کھانے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ اگر آپ رمضان کے دوران مختلف تجربات کے ذریعے اپنی کھانا پکانے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنیکے ارادے سے مختلف بین الاقوامی پکوانوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو آپ اس کے لیے آزاد ہیں۔

بس ڈش کا نام درج کریں، اس کے بعد گوگل سرچ میں لفظ ’’ترکیب‘‘درج کریں تاکہ ترکیبوں کی ایک فہرست حاصل کی ہوسکے جو آپ کو ہر ڈش کو مکمل طور پر تیار کرنے کے بارے میں خیالات اور رہنمائی فراہم کرے گی۔مقدس مہینے کے دوران عمدہ وقت گزارنے کے دوران آن لائن مذہبی لیکچرز اور لذیذ ترکیبوں سے خود کو روشناس کرانے کی غرض سے گوگل پلے (Google Play) استعمال کریں۔

روزے کے علاوہ، آپ کو آن لائن دستیاب متعلقہ مواد کی تلاش اس مہینے کے دوران روحانی طور پر سیکھنے، دریافت کرنے اور ترقی کرنے کا موقع ملتا ہی.عید الفطر کے موقع پر اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مختلف شہروں یا قصبوں میں رہائش پذیر اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے جانا پاکستانیوں کی پرانی روایت ہے۔ اس کا محرک تعطیلات کی خوشیاں منانے کی غرض سے اکھٹا ہوں، مضبوط خاندانی روابط کو فروغ دینا اور اجتماعی طور پر اس خوشی کو منانا ہے۔

گوگل میپس متعلقہ اعداد و شمار فراہم کرتا ہے جس میں پیٹرول پمپوں، گاڑیوں کی مرمت کرنے والی ورکشاپس، مساجد اور آرام گاہوں جیسی مستقل اور عارضی سہولتیں اور ٹھکانے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف ٹول پلازوں پر ٹول کی شرحیں اور دیگر معلومات جو سڑک کے ذریعے آرام دہ سفر ممکن بناتیں ہیں۔سفر کے دوران، آپ جہاں بھی ہیں قبلہ کی تلاش کر سکتے ہیں۔

ایک اور اہم سوال کا جواب دینے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے، ’’قبلہ کس سمت میں ہی ‘‘ قبلہ فائنڈر(Qibla Finder)، ایک ویب ایپ ہے جو آپ کو دنیا میں کہیں بھی ہیں قبلہ کی سمت معلوم کرنے کے لیے Augmented Reality کا استعمال کرتی ہے۔ ہم نے آپ کی اینڈروئیڈ ہوم اسکرین میں قبلہ فائنڈر شامل کرنے کے لئے آف لائن استعمال اور شارٹ کٹ کو فعال کیا ہے، تاکہ جب آپ سفر میں ہوں تو قبلہ کی سمت معلوم کر سکیں۔

دلچسپیاں، مشاغل اور طرز زندگی مسلسل تبدیلی سے گزرتے رہتے ہیں۔ اس سے نئے استفسارات سامنے آتے ہیں اور خاص طور پر اس مقدس مہینے جیسی اہم تاریخوں کے دوران۔ گوگل نے نہ صرف متعدد منفرد تجربات کو ترتیب دیا ہے، بلکہ رمضان کے دوران آپ کی دلچسپیوں کو تعطیلات کی روایات میں شامل کرنے کے طریقوں کو تلاش کرنے میں بھی آپ کی مدد کر رہا ہے۔ہم آپ کو اور آپ کے پیاروں کے لیے خوشیوں کی تمناکرتے ہیں۔اس سال گوگل کے فیچرز اس غیر معمولی مہینے کے دورارن اہم معلومات تلاش کرنے میں مدد کرتے ہیں۔