کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 20 مارچ 2024 22:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق بدھ کو کو کوئٹہ،مستونگ،چمن،چاغی ،نوشکی ،پشین،قلعہ عبداللہ سمیت ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5عشاریہ 6ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین میں30 کلومیٹر تھی ۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 166 کلومیٹر جنوب مغرب پاک افغان سرحدی علاقے میں تھا تاہم زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :